جنوبی کوریا:صدر دفتر پر چھاپہ ،سابق وزیردفاع کا اقدام خودکشی

جنوبی کوریا:صدر دفتر پر چھاپہ ،سابق وزیردفاع کا اقدام خودکشی

سیول(اے ایف پی ،رائٹرز)جنوبی کوریا کی پولیس کے خصوصی تحقیقاتییونٹ نے ملک کے صدر یون سوک یول کے دفتر پر ملک میں مارشل لا نافذ کرنے سے قبل رات گئے ہونے والی کابینہ کی میٹنگ کا ریکارڈ قبضے میں لینے کیلئے۔۔

 چھاپہ مارا ۔صدارتی دفتر کے علاوہ خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے نیشنل پولیس ایجنسی، سیول میٹروپولیٹن پولیس ایجنسی اور نیشنل اسمبلی سکیورٹی سروس کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے ۔صدر یون سرچ وارنٹ پر درج مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل تھے تاہم چھاپے کے دوران اپنے دفتر موجود نہیں تھے ۔دوسری جانب جیل حکام نے کہا کہ جنوبی کوریا میں مارشل لا کی تجویز دینے والے سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے دوران حراست واش روم میں اپنے کپڑوں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو مارنے کی کوشش کی۔ حکام کا کہنا تھا کم یونگ کی نگرانی کی جاری ہے ، انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں