فرانسوا بائرو نئے فرانسیسی وزیراعظم نامزد
پیرس(رائٹرز)فرانس کے صدر میکخواں نے مائیکل بارنیئر کے مستعفی ہونے کے بعدفرانسوا بائرو کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ۔
نامزد وزیر اعظم نے گزشتہ روز علی الصبح ایلیسی پیلس میں فرانس کے صدر سے ملاقات کی۔ 73 سالہ ڈیموکریٹک موومنٹ گروپ کے رہنما فرانسوا بائرو صدر میکخواں کے ساتھ اتحاد میں ایک اہم شراکت دار ہیں ۔ یاد رہے فرانسیسی حکومت گزشتہ ہفتے اس وقت ختم ہوگئی تھی جب سابق وزیراعظم مائیکل بارنیئر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدے سے فارغ ہوگئے تھے ۔