ڈاکٹرذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی
کمپالا(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے افریقی ملک یوگنڈا میں سیر سپاٹوں کے دوران دریائے نیل میں تیراکی کرنے اور165فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
ذاکر نائیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یوگنڈا کے سرکاری دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا۔