امریکا :مصر کو 5 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنیکی منظوری
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی حکومت نے مصر کو 5 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دیدی ۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ مصر کیلئے 555 امریکی ساختہ ایم ون اے ون ابرامز ٹینکوں کیلئے 4.69 ارب ڈالرز،2ہزار183ہیلفائر میزائلوں کیلئے 63 کروڑ ڈالرزجبکہ دیگر سامان کی فروخت کے لئے 3کروڑ ڈالرز کی منظوری دی گئی ۔علاوہ ازیں امریکی صدر بائیڈن نے تائیوان کیلئے 57کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد کی منظوری دے دی ۔