کیوبا :ہزاروں افراد کا تجارتی پابندیوں کیخلاف امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
ہوانا(اے ایف پی)کیوبا میں ہزاروں افراد نے تجارتی پابندیوں کیخلاف امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صدر میگوئل ڈیاز کینیل اور سابق رہنما راؤل کاسترو کر رہے تھے ۔
صدر میگوئل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا پر 1962 سے امریکی پابندیاں لاگو ہیں ، واشنگٹن نے اگر ہمارے ملک کی تجارتی ناکہ بندی نہ کی ہوتی تو ہمیں اس طرح کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔میگوئل نے کہا کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں فوری ختم کی جائیں ۔