علاج کیلئے لندن پہنچ گئیں
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم خالدہ ضیا علاج کیلئے لندن پہنچ گئیں۔ خالدہ ضیا ڈھاکا ایئرپورٹ سے قطر کے امیر کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی طیارے سے لندن پہنچیں ۔
نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق 79 سالہ خالدہ ضیا کئی برس سے صحت کے مسائل کا شکار ہیں، انہیں ذیابیطس اور جگر کے امراض کا سامنا ہے ۔معالجین کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کا علاج لندن میں چند ماہ تک جاری رہے گا جس کے بعد ممکن ہے کہ وہ علاج کی غرض سے امریکا بھی جائیں۔