بنگلہ دیش :سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پاسپورٹ منسوخ
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کی جانب سے ملک میں مجرمانہ کارروائیوں کے پیش نظر کل 97 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کئے گئے ۔۔
جن میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی شامل ہیں۔ان افراد میں سے 22 پر جبری گمشدگیوں جبکہ 75 افراد پر گزشتہ سال طلبا احتجاج کے دوران قتل کے الزامات ہیں۔خیال رہے حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔