بھارت:2بیویوں نے مل کر شوہر کو قتل کردیا

بھارت:2بیویوں نے  مل کر شوہر کو قتل کردیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں دو بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

 رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع کے چیوویملا منڈل کے گُررم تانڈا گاؤں  میں ایک شخص کو اس کی دو بیویوں نے مبینہ حملہ کرکے موت کی نیند سلادیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیویوں کی جانب سے شوہر کو کیوں قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں