لاس اینجلس :آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کا خدشہ 60لاکھ افراد خطرے سے دو چار

لاس اینجلس(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے آگ لاس اینجلس سے باہر دیگر شہروں تک پھیلنے کی وارننگ جاری کردی ۔۔
جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں آگ کو 60 لاکھ افراد کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق اب تک کم ازکم 25 افراد ہلاک ہو چکے ،کئی زخمی ہیں ۔ طاقتور ہوائیں فائر فائٹرز کیلئے آگ کو بجھانے میں مشکلات بڑھا رہی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے قریبی دیگر شہروں تک یہ آگ پھیل سکتی ہے ۔