بائیڈن نے ٹرمپ کے مخالفین کو پیشگی معاف کردیا

بائیڈن نے ٹرمپ کے  مخالفین کو پیشگی معاف کردیا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر بائیڈن نے پیر کو سابق کوویڈ مشیر انتھونی فوکی اور ریٹائرڈ جنرل مارک ملی کو ٹرمپ انتظامیہ کے انتقامی مقدمات سے بچانے کیلئے پیشگی معافی دیدی ۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری گھنٹوں میں غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل حملے کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس کمیٹی کے اراکین، عملے اور گواہوں کو بھی اسی طرح کی معافی دی۔ بائیڈن نے بیان میں کہا ان سرکاری ملازمین نے قوم کی خدمت کی ، وہ بلاجواز اور سیاسی طور پر محرک استغاثہ کا نشانہ بننے کے مستحق نہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں