لندن :سمندر میں ٹینکر اور کارگو جہاز میں تصادم، آگ بھڑک اٹھی ، 32 زخمی
لندن(اے ایف پی)ایسٹ یارکشائر کے ساحل پر سمندر میں ایک آئل ٹینکر اور کارگو جہاز کے درمیان تصادم سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 32 افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو تین جہازوں میں علاج کیلئے ساحل پر لایا گیا۔ برطانیہ کے چینلز پر دکھائی جانے والی تصاویر میں ساحل سے تقریباً 10 میل دور جائے وقوعہ سے سیاہ دھواں اور شعلے اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے ۔سویڈش ٹینکر کمپنی سٹینا بلک نے تصدیق کی ہے کہ آئل ٹینکر اس کی ملکیت ہے جسے امریکا میں قائم میری ٹائم کمپنی کرولی چلا رہی تھی جبکہ کارگو جہاز جرمن کمپنی ریڈری کوپنگ کی ملکیت تھا۔