گوئٹے مالا :53 تارکین کی موت کا ملزم امریکا کے حوالے

  گوئٹے مالا :53 تارکین کی موت کا ملزم امریکا کے حوالے

گوئٹے مالا سٹی(اے ایف پی)گوئٹے مالا نے انسانی سمگلنگ کے سرغنہ کو امریکا کے حوالے کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ،48 سالہ ملزم ریگوبرٹو مرانڈا 2022 میں ایک تیز رفتار ٹرک میں 53 تارکین کی ہلاکت کے معاملے میں امریکا کو مطلوب تھا۔ ملزم پر لاس اوروزکوس گینگ کی قیادت کرنے کا الزام ہے ۔امریکی حکام کے مطابق انسانی سمگلنگ کے دوران ٹریلر کا ایئرکنڈیشن ٹھیک سے کام نہیں کر رہا تھا، جب ٹریلر سان انتونیو پہنچا تو 48 افراد ہلاک ہوچکے تھے ، پانچ ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ ملزم نے تارکین کو امریکا لانے کیلئے فی شخص 15ہزار ڈالر وصول کئے ۔

امریکا کے حوالے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں