محبت کی خاطر پاکستان چھوڑ کر بھارت جانیوالی سیما کے ہاں بیٹی کی پیدائش

محبت کی خاطر پاکستان چھوڑ کر بھارت  جانیوالی سیما کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک)محبت کی خاطر پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ، سیما نے ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے کرشنا ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔

 دونوں صحت مند ہیں۔یاد رہے سیما اور سچن کی پہلی ملاقات 2019 میں آن لائن گیم پب جی پر ہوئی تھی۔2023میں سیما اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں سچن کے پاس چلی گئی تھی۔واضح رہے سیما کے اپنے پہلے شوہر غلام حیدر سے 4 بچے ہیں جبکہ بھارتی شوہر سے یہ ان کی پہلی اولاد ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں