بھارت :یونیورسٹی میں نماز پڑھنے پر طالبعلم گرفتار،مودی حکومت کا کسانوں کیخلاف کریک ڈاؤن

لکھنو،نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں نماز پڑھنے پر طالبعلم خالد پردھان کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔
پولیس نے گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر دھاوابول کر مزید چھ طلبا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ ایک طالب علم نے کہا کہ یونیورسٹی میں پوجا بھی کی جاتی ہے لیکن مسلمانوں پر یکطرفہ تشدد کیوں کیا جا رہا ہے ؟ ۔ادھر بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے سینکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے احتجاجی کیمپوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔