شام :ایران نواز مسلح دھڑے کا سربراہ معید عبدالصمد گرفتار

شام :ایران نواز مسلح دھڑے  کا سربراہ معید عبدالصمد گرفتار

دمشق (اے ایف پی) شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں سکیو رٹی فورسز نے ایران نواز دھڑے کے سربراہ معید عبدالصمد الدوحی کو گرفتار کر لیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ معید عبدالصمد نے سیدہ زینب بریگیڈ کے نام سے مشہور ایک دھڑے کی بنیاد رکھی، وہ ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ تھے ۔ آبزرویٹری نے کہا کہ یہ دھڑا المیادین شہر میں سرگرم تھا جو اسد کی افواج کے ساتھ مل کر لڑ رہا تھا۔آبزرویٹری نے کہا کہ الدوحی مالیاتی بلیک میلنگ، منشیات سمگلنگ، شہریوں کی املاک پر قبضہ ،بے گھر لوگوں کی زمینیں ایرانی اور افغان کرائے کے فوجیوں کو فروخت کرنے سمیت جرائم کی ایک طویل فہرست میں ملوث تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں