ٹرمپ انتظامیہ نے سعودیہ کیلئے اسلحہ کی نئی ڈیل کی منظوری دیدی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کیلئے اسلحہ کی نئی ڈیل کی منظوری دیدی ۔
امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیلئے گائیڈڈ ہتھیاروں کے سسٹم کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ پینٹاگون کے مطابق امریکا و سعودی عرب کے درمیان یہ اسلحہ کی تازہ ترین ڈیل ہے جس کی صدر ٹرمپ نے منظوری دی ہے ۔پچھلے سال جولائی میں امریکا کی طرف سے 2.8 ارب ڈالر کی مالیت کے ایک اور اسلحہ کھیپ کی منظوری بھی دی گئی تھی۔