امریکا :پائلٹ اپنا پاسپورٹ بھول گیا دو گھنٹے پرواز ، مسافروں سمیت واپس

امریکا :پائلٹ اپنا پاسپورٹ بھول گیا  دو گھنٹے پرواز ، مسافروں سمیت واپس

لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکا سے چین کیلئے روانہ ہونے والےایک مسافر طیارے کے پائلٹ کو پرواز کی روانگی کے دو گھنٹے بعد معلوم ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ لانا بھول گیا ہے ۔

 پاسپورٹ کا خیال آتے ہی اس نے طیارے کا یوٹرن لیا اور واپس اسی ہوائی اڈے پر پہنچا جہاں سے پرواز نے ٹیک آف کیا تھا۔ بعد میں دوسرے پائلٹ اور طیارے کے عملے کے ساتھ اس پرواز کو چھ گھنٹے کی تاخیر سے شنگھائی کے لیے روانہ کیا گیا۔ طیارے کا تعلق امریکی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائنز سے تھا اور یہ لاس اینجلس سے شنگھائی جا رہا تھا۔ پرواز میں 257 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے ۔ بعد ازاں پرواز نے نئے عملے کے ساتھ اڑان بھری اور تقریباً 6 گھنٹے تاخیر سے شنگھائی پہنچی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں