جنوبی کوریا :معزول صدر نے سرکاری رہائشگاہ خالی کر دی

جنوبی کوریا :معزول صدر نے  سرکاری رہائشگاہ خالی کر دی

سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول نے سرکاری رہائشگاہ خالی کر دی ۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے حامیوں کا آزادی اور خودمختاری کے دفاع پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہااب میں جمہوریہ کوریا کے ایک عام شہری کے طور پر واپس آ رہا ہوں، اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت کیلئے ایک نیا راستہ تلاش کروں گا۔صدارتی رہائشگاہ سے باہر نکلتے ہوئے وہ کچھ لوگوں سے گلے ملے اور مصافحہ کیا۔یاد رہے گزشتہ ہفتے آئینی عدالت نے 3 دسمبر کے مارشل لا کے اعلان پر معزول صدر کے تمام اختیارات اور مراعات ختم کر دی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں