دبئی:3ماہ میں 38ارب ڈالر کی پراپرٹی کی خریدو فروخت
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں تاریخی خریدو فرخت کی۔
سال کے ابتدائی 3 ماہ میں مجموعی طور پر 45ہزار474 پراپرٹی سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 38 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے ۔دبئی رئیل سٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تیار شدہ پراپرٹی (گھر، فلیٹ، عمارت) کے شعبے نے بہترین کارکردگی دکھائی جہاں تقریباً 25 ارب امریکی ڈالرکے 20ہزار34سودے ہوئے ۔