میری صحت بالکل ٹھیک ،خبرغلط پھیلائی گئی ،نوازشریف

لندن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں ، پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں اور لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے ۔