غزہ :گھروں پر اسرائیلی بمباری ، مزید 40شہید ،70زخمی

غزہ :گھروں پر اسرائیلی بمباری  ، مزید 40شہید ،70زخمی

غزہ (اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں مزید )40افراد شہید اور 70سے زائد زخمی ہو گئے ، شہری دفاع کے اہلکار محمد المغییر نے کہا کہ جبالیہ میں ابو مہدی خاندان کے گھر پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد مارے گئے۔۔۔

 جبکہ السوڈانیہ میں الغماری خاندان کے گھر پر اسرائیلی حملے میں بھی 10 افراد شہید ہوئے ۔ خان یونس میں الآغا خاندان کے گھر پر حملے میں آٹھ لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ مختلف علاقوں پر چار الگ الگ حملوں میں 14 شہری شہید ہوئے ۔وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد سے کم از کم 2ہزار2سو22افراد شہید ہو چکے ، شہادتوں کی مجموعی تعداد 52ہزار314 ہو گئی ہے ۔ادھر عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل روکنے پر درجنوں ممالک کی شکایت پر سماعت کا آغاز ہوا ۔فلسطینی عہدیدار عمار حجازی نے آئی سی جے کو بتایا کہ اسرائیل امداد کی روک تھام کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔برازیل کے وزیر خارجہ نے ریو ڈی جنیرو میں برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری کا دوبارہ آغاز اور انسانی امداد میں مسلسل رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں،انہوں نے غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔حوثی میڈیا نے بتایا ہے کہ اتوار کو شمالی یمن کے علاقے صعدہ میں افریقی پناہ گزینوں پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 68 افراد ہلاک،47زخمی ہوگئے ،امریکی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں