ایلون مسک کے 100 سے زائد بچوں کا انکشاف

واشنگٹن (آئی این پی )دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے بچوں کی تعداد100سے زائد ہوسکتی ہے ۔
دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی تعداد 100سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے ۔ برونگ کے مطابق یہ تعداد سن کر حیرانی ضرور ہوتی ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ ایلون مسک کے 14 سے کہیں زیادہ بچے ہیں۔