سپین ،فرانس ، پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد متاثر

سپین ،فرانس ، پرتگال میں بجلی کا بڑا  بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد متاثر

میڈرڈ، پیرس،لزبن(اے ایف پی)سپین فرانس اور پرتگال میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے معمولات زندگی کومفلوج کر دیا۔لاکھوں افراد متاثر ہو گئے۔۔۔

بجلی کے اچانک بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔حکام فوری طور پر بریک ڈاؤن کی وجہ معلوم نہ کر سکے تاہم ممکنہ سائبر حملے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا گیا۔پرتگال میں میٹرو سروس معطل ہوگئی جبکہ ٹرینیں بھی بند ہو گئیں، لزبن کے ہوائی اڈے پر بجلی کا ایمرجنسی سسٹم فعال کر دیا گیا جبکہ سپین میں 46 ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر کی اطلاعات ہیں،ہسپانوی سرحد کے قریب اندورا اور جنوبی فرانس کے کچھ حصے متاثر ہوئے جبکہ بیلجیم کے بھی کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کچھ مبصرین نے یورپی یونین کو نشانہ بنانے والے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے روسی سائبر اٹیک کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں