ایک دہائی میں 72 ہزار تارکین نقل مکانی کے دوران ہلاک :اقوام متحدہ
جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں دنیا بھر میں نقل مکانی کے راستوں پر 72ہزار سے زیادہ تارکین ہلاک یا لاپتا ہو چکے ، زیادہ تر تارکین کا تعلق بحران سے متاثرہ ممالک لیبیا ،سوڈان ،میانمار ،افغانستان سے ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق گزشتہ سال کم از کم 8ہزار9سو38 تارکین نقل مکانی کے راستوں پر ہلاک ہوئے ۔ آئی او ایم کے سربراہ ایمی پوپ نے کہا کہ ہلاکتوں کی حقیقی تعداد ہمارے ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہیں ۔