برطانیہ:ورک ویزا کیلئے انگریزی زبان کی شرائط مزید سخت کرنیکا فیصلہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام ورک ویزا درخواست دہندگان کیلئے انگریزی زبان کی شرائط کو مزید سخت کرے گی۔
اس اقدام کا مقصد برطانیہ میں آنے والے افراد کی انگریزی زبان میں مہارت کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ سماجی و معاشی نظام میں بہتر طریقے سے ضم ہوسکیں۔اب یہ شرط ان افراد پر بھی لاگو ہوگی جو ویزا رکھنے والوں کے بالغ زیر کفالت افراد کے طور پر برطانیہ آنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نیٹ مائیگریشن نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔کنزرویٹو پارٹی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ارکان پارلیمنٹ ہر سال ووٹنگ کے ذریعے امیگریشن کی سالانہ حد طے کریں گے ۔