امریکا:اسرائیلی سفارتخانے کے 2اہلکاروں کو ہلاک کرنیوالے ملزم پر فرد جرم عائد
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں۔۔۔
گرفتار ملزم ایلیئس راڈریگیز پر قتل، غیر ملکی اہلکاروں کے قتل اور اسلحہ رکھنے سے متعلق فردجرم عائد کی گئی ہے ۔امریکی اٹارنی جینین پیرو نے کہا حملے کو نفرت کی بنیاد پر کیا گیا جرم تصور کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے چیزیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔اس مقدمے میں سزائے موت دی جا سکتی ہے ۔