امریکا میں بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کے کاروبار کی تحقیقات
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور مودی کے دوست گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
اخبار کے مطابق امریکی محکمہ انصاف گوتم اڈانی کی کمپنیز بارے ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انکی کمپنیز ایران سے ایل پی جی بذریعہ گجرات کی مندرا پورٹ بھارت میں منگوا رہی ہیں۔ مندرا اور خلیج فارس کے درمیان ٹینکرز کی ٹریولنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔اس بندرگاہ کو ایران سے تجارت پر عائد امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے استعمال کیاگیا ۔