سعودی حکومت کانئے عمرہ سیزن کا آغاز ،ویزے جاری کرنیکا اعلان

سعودی حکومت کانئے عمرہ سیزن کا  آغاز ،ویزے جاری کرنیکا اعلان

جدہ (آئی این )سعودی حکومت نے حج سیزن کے اختتام پر غیر ملکیوں کو نئے عمرہ سیزن کیلئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کاکہناہے کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیاہے اور(Nusuk)ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ نئے عمرہ سیزن کیلئے تکنیکی اور آپریشنل تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاہے ،متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل اور آگاہی فراہمی جاری ہے ۔واضح رہے حج سیزن کے آغاز پرسعودی حکومت نے اپریل 2025 میں عمرہ اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیئے تھے اور 29 اپریل کو غیر ملکیوں کی روانگی کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں