بحیرہ روم:متعدد غیرقانونی تارکین کشتی سے بیچ سمندر اتاردئیے ، 8 ہلاک

یونان (دنیا مانیٹرنگ)بحیرہ روم میں انسانی اسمگلروں نے متعدد افراد کو زبردستی کشتی سے سمندر میں اتار دیا۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق واقعہ میں کشتی سے زبردستی اتارے گئے 8 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ، جبکہ 22 لاپتا ہیں۔ افریقی ملک جبوتی کے نزدیک سفر کرتی کشتی میں 150 مسافر موجود تھے ۔ جبوتی کے ساحلی علاقے سے 5 تارکین وطن کی لاشیں مل گئی ہیں۔ تارکین وطن کو کشتی سے بیچ سمندر اتارنے کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوئی ہیں۔