ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثہ ،طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز 5فیصد گرگئے
نیو یارک(اے ایف پی)ایئر انڈیا کی پرواز کے حادثے کے بعد بوئنگ ) کے شیئرز کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی آئی۔۔
حادثے کے بعد اسپرٹ ایرو سسٹمز اور جنرل الیکٹرک ایرو اسپیس کے شیئرز میں بھی تقریباً 3 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ یہ کمپنیز طیارے کے مختلف حصے اور انجن تیار کرتی ہیں۔بوئنگ نے کہا کہ وہ ایئر انڈیا کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی مدد کے لیے تیار ہے ۔