رواں سال روس کیساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں :یوکرین

روم،(اے ایف پی)یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سائبیگا نے کہا ہے کہ رواں سال روس کیساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔۔
،انہوں نے روم میں ایک سکیورٹی کانفرنس میں یوکرین کے یورپی اتحادیوں کو کہا کہ روس پردباؤ بڑھایا جائے ،انہوں نے کہا روس کے ساتھ خوشامد کی سفارت کاری کام نہیں کرتی، دباؤ کی سفارت کاری کا وقت آ گیا ہے ۔علاوہ ازیں یوکرین اور روس نے کہا کہ انہوں نے جنگی قیدیوں کے نئے گروپ کا تبادلہ کیا ہے تاہم فریقین نے رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد نہیں بتائی ۔