روسی صدر کا ایرانی ہم منصب،اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ،ثالثی کی پیشکش

روسی صدر کا ایرانی ہم منصب،اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ،ثالثی کی پیشکش

ماسکو،تہران(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب اور اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ،انہوں نے اسرائیل ایران تنازع حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی ۔

صدر پیوٹن نے ایرانی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے ۔انہوں نے حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے ، روسی صدر نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امور کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کی، انہوں نے کہا روس ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔علاوہ ازیں صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ مذاکراتی عمل کی طرف واپسی ہو ، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کو صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں