ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی

ایران نے این پی ٹی معاہدے  سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی

تہران (این این آئی )ایران نے مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ این پی ٹی(جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ )سے الگ ہوجائے گا۔

 اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خط جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ مغربی اقدامات کا متناسب جواب دیا جائے گا ، آرٹیکل دس کے تحت این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں