اتوار کی صبح انتہائی افسوسناک اور مشکل تھی، اسرائیلی صدر اور وزیراعظم کا ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ علاقے کادورہ
تل ابیب(نیوزایجنسیاں )اسرائیل کے صدر اسحق ہرزوگ اور وزیراعظم نیتن یاہو نے بیت یام شہر میں ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا جہاں 6 اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔
صدر اسحق ہرزوگ نے دورے کے دوران کہا کہ اس علاقے میں درجنوں گھر ایک ہی میزائل سے مکمل طور پر تباہ ہوئے ، یہ میزائل یہ نہیں دیکھتے کہ کوئی یہودی ہے ، مسلمان ہے ، عیسائی ہے یا اسرائیلی معاشرے کے کسی اور حصے سے تعلق رکھتا ہے ۔ اسحق ہرزوگ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اتوارکی صبح انتہائی افسوسناک اور مشکل تھی۔ میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں ، ہم مل کر سوگ منائیں گے اور مل کر اس پر قابو پائیں گے ۔