امریکا کی اسرائیل میں اپنے سفارتی عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکانے یروشلم میں اپنے سفارتی عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔
یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے عملے کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محفوظ مقامات میں منتقل ہو جائیں جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عملے کے خاندان کے افراد اگر چاہیں تو اسرائیل سے نکل سکتے ہیں۔اس وقت تل ابیب کے قریب انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند ہے ، زمینی راستے سے صرف پڑوسی ممالک جیسے اردن کے راستے اسرائیل سے نکلا جا سکتا ہے ۔