برطانیہ:چھٹیوں میں بھی بچوں کو مفت کھانے کی فراہمی کا اعلان
لند ن (آئی این پی )برطانیہ میں نئی حکومتی سکیم کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سکول کی چھٹیوں میں بھی بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔
برطانوی حکومت نے غریب اور ضرورت مند بچوں کو کھانا فراہم کرنے کیلئے ایک ارب پاؤنڈز کے نئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے تاکہ بچے بھوک کا شکار نہ ہوں۔یہ فنڈنگ حالیہ اسپینڈنگ ریویو کے تحت کی گئی ہے اور اس کا مقصد نچلے طبقے کے خاندانوں کو مالی تحفظ دینا اور بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنا ہے ۔ ایجوکیشن سیکرٹری بریجٹ فلپسن کا کہنا تھا بچوں کو سیکھنے کی بھوک ہونی چاہیے نہ کہ کھانے کی، ہم مالی حیثیت سے قطع نظر ہر بچے کو ترقی کا موقع دینا چاہتے ہیں۔