برطانیہ نے اسرائیل سے سفارتی عملے کی فیملیوں کو واپس بلالیا

لندن (اے ایف پی )برطانیہ نے اسرائیل سے سفارتی عملے کے فیملیوں ، رشتہ داروں کو واپس بلالیا۔۔
۔برطانوی دفترخارجہ نے ایک بیان میں سفارتکاروں کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تل ابیب میں برطانیہ کے سفارت خانے اور یروشلم میں قونصل خانے میں کام کرنے والے عملے کے رشتہ داروں کو احتیاطی اقدام کے طور پر عارضی طور پر واپس بلایاگیاہے ،اسرائیل میں ضروری عملہ سفارتخانے میں کام کرتارہے گا ۔