گوادر سے تعلق رکھنے والے 10 رکنی زرعی وفد کا دورہ چین سائنسی و تکنیکی تعاون کا معاہدہ

 گوادر سے تعلق رکھنے والے  10 رکنی زرعی وفد کا دورہ چین  سائنسی و تکنیکی تعاون کا معاہدہ

ژنگ ژو(آن لائن) گوادر سے تعلق رکھنے والے 10 رکنی اعلیٰ سطح زرعی وفد نے دورہ چین کے دوران سائنسی و تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ، اس معاہدے کا مقصد پالونیا اور دیگر اقسام کے پودوں کے تعارف اور موثر استعمال سے متعلق مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینا ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق وفد نے چین کے صوبہ ہینان کے شہر ڑنگ ڑو کا پانچ روزہ کامیاب دورہ مکمل کر لیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور ماحولیاتی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔زرعی ماہرین اور کاروباری نمائندگان پر مشتمل وفد نے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔وفد کے رکن اویس میر نے اس دورے کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کو گوادر کی زرعی پیداوار اور برآمدات بڑھانے میں استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں