روس نے یوکرین پر352 ڈرون 16 میزائل داغ دئیے ،10ہلاک

روس نے یوکرین پر352 ڈرون 16 میزائل داغ دئیے ،10ہلاک

کیف (اے ایف پی) روس نے گزشتہ روز یوکرین پر 352 ڈرون اور 16 میزائل داغ دئیے ، یوکرینی دارالحکومت کیف اور مضافات میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ابتدائی رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ روس نے شمالی کوریا کے بیلسٹک ہتھیار بھی استعمال کیے ۔دوسری جانب روسی فوج نے کہا اس نے یوکرائنی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں