چین کا دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے 80سال مکمل ہونے پر فوجی پریڈ کا اعلان

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے اعلان کیا کہ وہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے 80 سال مکمل ہونے پر ستمبر میں ایک بڑی فوجی پریڈ منعقد کرے گا۔
ایک سینئر فوجی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ صدر شی جن پنگ 3 ستمبر کو بیجنگ کے تیانان مین اسکوائر پر تقریب کی صدارت کریں گے ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، ریاست کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے ،واضح رہے کریملن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن بھی تقریب میں شرکت کیلئے بیجنگ جائیں گے ۔