2026 میں 25لاکھ پناہ گزینوں کو دوبارہ آباد ہونے کی ضرورت:اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 2026 میں 25لاکھ پناہ گزینوں کو دوبارہ آباد ہونے کی ضرورت ہے۔۔۔
یو این ایچ سی آر کی ترجمان شبیہ منٹو نے جنیوا میں میڈیا کو بتایا کہ افغان، شامی، جنوبی سوڈانی، میانمار کے روہنگیا اور کانگولی کو دوبارہ آباد ہونے کی ضرورت ہے ۔ زیادہ تر پناہ گزینوں کو بڑے میزبان ممالک بشمول ایران، ترکیہ ، پاکستان، ایتھوپیا اور یوگنڈا سے دوبارہ اپنے ملکوں میں آباد ہونے کی ضرورت ہوگی۔