آسٹریلیا :یہودی عبادت گاہ اور اسرائیلی ہوٹل پر حملہ

آسٹریلیا :یہودی عبادت گاہ  اور اسرائیلی ہوٹل پر حملہ

میلبورن (دنیا مانیٹرنگ)آسٹریلوی شہر میلبورن میں ایک یہودی عبادت گاہ اور ایک اسرائیلی ہوٹل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ تاریخی یہودی عبادت گاہ پر اُس وقت آتش گیر مادہ پھینکا گیا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لیے موجود تھے ۔

آتش گیر مادہ پھینکنے سے یہودی عبادت گاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہودی عبادت گاہ کے قریب ہی واقع ایک اسرائیلی ہوٹل پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی۔ آگ لگانے کی کوشش بھی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دونوں واقعات میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں