پیرس :دریائے سین میں صدی بعد تیراکی کی اجازت

پیرس(اے ایف پی)ایک صدی سے زیادہ عرصے بعد پہلی بار پیرس کے مشہور دریا سین میں تیراکی کی اجازت دے دی گئی ۔
ہفتہ کو تیراکوں کے لیے دریائے سین کا دوبارہ افتتاح ہوا، جو 1923 سے بند تھا،پیرس کی میئر این ہڈالگو نے کہا یہ میرے بچپن کا خواب تھا کہ لوگ سین میں تیراکی کریں۔ انہوں نے کہا موسم گرما میں گرمی سے بچنے کے لیے پیرس کے رہائشی اور سیاح تین مقامات پر تیراکی کر سکتے ہیں، ایک تیراکی کا مقام ایفل ٹاور کے قریب بھی ہے ۔