روسی وزیر نے برطرف ہونے پر خودکشی کرلی
ماسکو ،خارکیف (اے ایف پی)روس کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ رومان ستاروویت نے صدر پیوٹن کی جانب سے برطرف کیے جانے کے چند گھنٹے بعد خود کشی کر لی۔
رومان کی لاش ماسکو کے مضافاتی علاقے اوڈنسوو میں ان کی گاڑی سے ملی ۔ روسی تفتیشی ادارے کا کہنا ہے کہ خود کشی کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔رومان کو مئی 2024 میں وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا تھا اور وہ اس سے قبل کورسک کے علاقے کے گورنر بھی رہ چکے تھے ۔دوسری جانب یوکرین کے مختلف علاقوں پر پیر کی صبح روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں کم از کم4افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ۔