برطانوی نیوکلیئر پلانٹ میں فرانس کی 1.1 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری
لندن(اے ایف پی)فرانسیسی توانائی کمپنی ای ڈی ایف برطانیہ کے نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ ’سائزوِل سی‘ میں 12.5 فیصد یا 1.1 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرے گی ۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور فرانسیسی صدر کے دورہ لندن کے موقع پر معاہدے کا اعلان کیا گیا۔برطانوی حکومت پہلے ہی منصوبے کیلئے 14.2 ارب پاؤنڈ کا اعلان کر چکی ہے ۔ توانائی سیکرٹری ایڈ ملی بینڈ نے اس معاہدے کو نیوکلیئر کا سنہری دور قرار دیا۔ پلانٹ 2035 تک بجلی پیدا کرنا شروع کرے گا، منصوبے کی مجموعی لاگت 20 سے 30 ارب پاؤنڈ ہو سکتی ہے ۔