مقبوضہ کشمیر :برہان وانی کا9واں یوم شہادت، شٹر ڈاؤن ہڑتال

مقبوضہ کشمیر :برہان وانی کا9واں یوم شہادت، شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر (آئی این پی )تحریکِ آزادی کشمیر کے نوجوان رہنما شہید بر ہان مظفر وانی کی نویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جس سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔۔۔

قابض فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ۔اس موقع پر جلسے ، جلوسوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں اور شہد ا کے ایصال ثواب اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ حریت کانفرنس کی کال پر تمام کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے اور ٹریفک بندرہی جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ۔اس موقع پر مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہر ے بھی کئے گئے ۔مقررین نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔اس دوران ریاستی انتظامیہ کی جانب سے بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ وادی کو سکیورٹی قلعہ میں تبدیل کردیا گیا۔مختلف مقامات پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ، فورسز نے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔واضح رہے بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 کو ایک جھڑپ میں وانی کو شہید کر دیا، لیکن اس کی سوچ، جذبہ اور مشن آج بھی زندہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں