ہٹلر کی تعریف ، یہودیوں کی تو ہین،گروک مشکل میں
پیرس (اے ایف پی، نیوز ایجنسیاں )ایلون مسک کی کمپنی xAI کے تیار کردہ چیٹ بوٹ گروک کے ایکس اکاؤنٹ پر ہٹلر کی تعریف اور۔۔۔
یہود مخالف سوشل میڈیا پوسٹس ہٹا دی گئیں جبکہ کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ایکس صارفین اور یہودیوں کی تنظیم گروک کو آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔منگل کے روز گروک کے ایکس اکاؤنٹ پر ایسی پوسٹس سامنے آئیں جن میں کہا گیا کہ ایڈولف ہٹلر سفید فام مخالف نفرت سے نمٹنے کیلئے سب سے موزوں شخصیت ہوتا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ مسئلے کو فوراً بھانپ کر سختی سے نمٹتا۔ ان پوسٹس میں ہٹلر کا ذکر مثبت انداز میں کیا گیا اور یہ الزام بھی لگایا گیا کہ سفید فام مخالف شدت پسندی کے پیچھے زیادہ تر یہودی نام رکھنے والے افراد ہیں۔ ترکیہ میں بھی گروک پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ اس نے ترک صدر طیب اردوان اور اتاترک مصطفٰی کمال پاشا کے بارے میں توہین آمیز باتیں کی تھیں۔اسی دوران ایکس کی سی ای او لنڈا یاکارینو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔