اینویڈیا 40کھرب ڈالر والی پہلی عالمی کمپنی
نیو یارک (اے ایف پی)امریکا کی مشہور چِپ ساز کمپنی اینویڈیا (Nvidia)بدھ کے روز دنیا کی پہلی ایسی کمپنی بن گئی ۔۔
جس کی مارکیٹ ویلیو 40 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ یہ کامیابی اس یقین کی علامت ہے کہ مصنوعی ذہانت دنیا کی معیشت کو بدل دے گی۔سٹاک مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد اینویڈیا (Nvidia)کے شیئرز 164.42 ڈالر تک پہنچے ، اینویڈیا کی مارکیٹ ویلیو اب فرانس، برطانیہ اوربھارت کے جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے ۔