پہلا اے آئی شیف ریسٹورنٹ

پہلا اے آئی شیف ریسٹورنٹ

دبئی (رائٹرز )دبئی میں ایک نیا اور انوکھا ریسٹورنٹ "وُوہُو" ستمبر میں کھلنے جا رہا ہے ، جو دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کے قریب ہوگا۔۔

 اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کا مینیو، ماحول اور سروس  ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل "شیف ایمان" تیار کرے گا۔"ایمان" - یعنی "AI" اور " Man" کا امتزاج - ایک خاص قسم کا کمپیوٹر سسٹم ہے جو دنیا بھر کی ہزاروں ترکیبوں، کھانوں کی سائنسی معلومات اور ذائقوں کے تجزیے پر تربیت حاصل کر چکا ہے ۔اگرچہ شیف ایمان خود کھانوں کا ذائقہ یا خوشبو محسوس نہیں کر سکتا، لیکن یہ اجزاء جیسے کہ مٹھاس، نمکینی، کھٹاس اور ذائقے کے توازن کو سمجھ کر نئی اور منفرد ترکیبیں تیار کرتا ہے ۔ان ترکیبوں کو بعد میں ماہر انسانی شیف، جیسے کہ دبئی کے مشہور شیف ریف عثمان، چکھ کر بہتر بناتے ہیں۔ یہ ماڈل ریسٹورنٹس میں بچ جانے والے اجزاء جیسے گوشت کے بچے ہوئے ٹکڑے یا چربی کو دوبارہ استعمال کرنے کی ترکیبیں بھی تیار کرتا ہے ، تاکہ کھانے کا ضیاع کم ہو۔مستقبل میں "ایمان" کو دنیا بھر کے ریسٹورنٹس کو لائسنس کے تحت دیا جا سکتا ہے تاکہ کھانوں میں جدت اور پائیداری ممکن بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں