مالی میں طویل حکمرانی کا قانون
باماکو (اے ایف پی)مالی کے فوجی سربراہ جنرل اسیمی گوئٹا نے ایک نئے قانون کے تحت خود کو پانچ سالہ صدارتی مدت کا اختیار دے دیا ہے ۔۔
، جو \"ضرورت پڑنے پر جتنی بار چاہیں\" قابلِ تجدید ہوگی، اور اس کے لیے کسی انتخاب کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ دستاویز، جس پر جنرل گوئٹا نے منگل کو دستخط کیے ، جمعرات کو عوام کے سامنے لائی گئی۔ اس قانون کے تحت وہ مغربی افریقی ملک مالی کی قیادت کم از کم 2030 تک کرتے رہیں گے ، حالانکہ فوجی حکومت نے ابتدائی طور پر مارچ 2024 میں سویلین حکومت کو اقتدار سونپنے کا وعدہ کیا تھا۔